ویب ڈیسک: رمضان المبارک میں گوگل کی جانب سے پاکستانیوں کی مدد سے بہترین فیچرمتعارف کرائے گئے ہیں۔
انٹرنیٹ سرچ انجن کی جانب سے صارفین کو ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ گوگل کی مدد سے پاکستانی صارفین اس مقدس مہینے کے دوران عبادات پر اپنی توجہ مرکوز رکھنے کے ساتھ ساتھ منفرد انداز میں رمضان کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
افطاری میں کیا کھایاجائے؟کھانوں کے شوقین افراد رمضان کے دوران اپنے پسندیدہ پکوان بنانے کی ترکیب جاننے کے لیے گوگل سے مدد لے سکتے ہیں۔لذیذ پکوان رمضان کی عمدہ روایت ہیں، دن بھرکے روزے کے بعد خاندان کے افراد شام کو افطار اور کھانا کھانے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔
اسی طرح ماہ رمضان کے دوران آن لائن مذہبی لیکچرز اور لذیذ ترکیبوں کے لیے آپ گوگل پلے کو بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
اس کے لیے گوگل میپس سے مدد لی جا سکتی ہے جس میں پیٹرول پمپس، گاڑیوں کی مرمت کرنے والی ورکشاپس، مساجد اور آرام گاہوں جیسی مستقل اور عارضی سہولیات کے بارے میں تفصیلات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
عیدالفطرکیلئے خریداری کرنی ہو تو گوگل لینس کے سرچ رزلٹس کی مدد سے آپ مطلوبہ اشیا کی خریداری کر سکتے ہیں یا یہ جان سکتے ہیں کہ وہ کہاں دستیاب ہیں۔
گوگل کی جانب سے قبلہ فائنڈر کو اینڈرائیڈ ڈیوائسز کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔قبلہ فائنڈر ایک ویب ایپ ہے جس سے دنیا میں کسی بھی جگہ قبلے کی سمت معلوم کی جاسکتی ہے۔یہ ایپ اگیومینٹڈ رئیلٹی ٹیکنالوجی استعمال کرکے اس بارے میں بتاتی ہے۔