پہلے بچے کی پیدائش :رنویر سنگھ کا شوبزسے وقفہ لینے کا اعلان

Mar 21, 2024 | 17:44 PM

ایک نیوز:بالی ووڈ  کے مشہور  اداکار رنویر سنگھ نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش سے قبل ہی شوبز سے وقفہ لینے کا اعلان کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ ستمبر میں اپنے پہلے بچے کو خوش آمدید کہنے والے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکار رنویر سنگھ نے اپنے جاری پروجیکٹس ’ڈان3‘، ’شکتی مان‘ اور آدھتیہ دھر کی فلم کے علاوہ کوئی نیا پروجیکٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اداکار رواں برس کے آخر میں انڈسٹری سے وقفہ لے کر اپنی اہلیہ دیپیکا اور بچے کے ساتھ وقت گزاریں گے۔

واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون اپنے پہلے بچے کے استقبال کی تیاری کر رہے ہیں، جس کی آمدستمبر میں متوقع ہے ۔ دیپیکا پڈوکون نے اپنے انسٹا گرام پر اعلان بھی کیا ہے کہ ستمبر میں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے ۔ذرائع کےمطابق دیپیکا نے اپنا شیڈول پہلے ہی طے کرلیا ہے وہ بھی ایک طویل عرصے کیلئےکام سے وقفہ لینے والی ہیں۔

مزیدخبریں