ڈونلڈ لو نے جھوٹ بولا ،بیرسٹر گوہر کا دوبارہ انکوائری کا مطالبہ

Mar 21, 2024 | 17:24 PM

ایک نیوز :چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ ڈونلڈ لونے جو کہا وہ جھوٹ ہے ہم اس کی دوبارہ انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ  بانی پی ٹی آئی سے آج تفصیلی ملاقات ہوئی ہے۔ ڈونلڈ لو نے کل جو بیان دیا اس پر اسد مجید کو اپنا بیان جاری کرنا چاہئے۔

 ڈونلڈ لو نے سائفر کے کانٹینٹ اور حتی کہ ملاقات کو بھی مسترد کیا ہے۔ اسد مجید نے سائفر کا کانٹینٹ عدالت میں جمع کرایا ہے اور ملاقات کی تصدیق کی ہے۔ علیمہ خان نے ڈونلڈ لو کے خلاف کیس کا کہا تھا لیکن یہ ان کی فیملی کا فیصلہ تھا۔ ہم عدالتوں پر اعتماد کرتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے یہ حکومت پانچ ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی۔اگر بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آئے تو وہ کسی بھی ڈیل کے نتیجے میں باہر نہیں آئینگے۔

مزیدخبریں