ایک نیوز : پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے ممبران اسمبلی نے سینیٹ انتخابات سےقبل حکمت عملی ترتیب دےدی۔
ذرائع کے مطابق حکومتی اراکین کورم کی نشاندہی کرکے اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرسکتےہیں، اسمبلی اجلاس نہ ہونے پر مخصوص نشستوں کےاراکین حلف نہیں اٹھا سکیں گے، سنی اتحاد کونسل کے91 اور اپوزیشن کے 27 اراکین رہ جائیں گے، سینیٹ کی جنرل نشست پر 17 اراکین اسمبلی ایک سینٹر منتخب کرسکتا ہے، ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی نشست کیلئے اسکور 72 سےکم ہوکر 59 اراکین ہوجائےگا، سینیٹ میں خواتین اور ٹیکنوکریٹ کی 4 سیٹیں اپوزیشن کےہاتھ سے نکل جائیں گی
ذرائع کے مطًابق سنی اتحاد کونسل 5 جنرل، خواتین اور ٹیکنوکریٹ کی2،2 نشستیں آسانی سےجیت جائیں گی، سنی اتحاد کونسل کے 85 ایم ایز پر 5 جنرل نشستوں کو آسانی سے جتوایا جاسکتا ہے، سنی اتحاد کونسل نےسینیٹ کی چھٹی نشست جیتنے کیلئے حکمت عملی تیار کی ہے، سنی اتحاد کونسل کے اراکین پہلی ترجیح اور دوسری ترجیح پر ووٹ دیں تو چھٹی نشست بھی جیت سکتی ہے، موجود حکمت عملی کے تحت اپوزیشن کو صرف ایک جنرل سینٹ ملنےکا امکان ہے،اپوزیشن تقسیم کا شکار ہوئی تو ایک سیٹ بھی ہاتھ سے نکل سکتی ہے۔