وزیراعظم شہبازشریف سےآرمی چیف جنرل عاصم منیرکی ملاقات

Mar 21, 2024 | 15:03 PM

ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف سےآرمی چیف جنرل عاصم منیرنےملاقات کی۔

ذرائع کےمطابق آرمی چیف نےوزیراعظم شہبازشریف کواپنےدورہ سعودی عرب پراعتمادمیں لیا،وزیراعظم نےپاک سعودی تعلقات پراطمینان کااظہارکیا۔
ذرائع کےمطابق ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جاری اینٹلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتائج اورقومی و داخلی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،افواج پاکستان کے پیشہ ورانہ اور آپریشنل امور پر بھی گفتگوہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے قبل ہوئی۔
دوسری جانب وزیراعظم محمدشہبازشریف کی زیر صدارت اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں اعلیٰ عسکری حکام نےبھی شرکت کی اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی۔
وزیراعظم کااجلاس سےخطاب کرتےہوئےکہناتھاکہ ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی نے نگراں حکومت کےدور میں بھی مؤثر اور بھرپور کام کیا۔ ایس آئی ایف سی ایک اہم پلیٹ فارم ہے جسے جاری رکھا جائے گا۔

وزیراعظم کاکہناتھاکہ معاشی ترقی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے یہ پلیٹ فارم بہت اہم ہے، معاشی چیلینجز سے نمٹنے کے لیے سب کا مل بیٹھنا خوش آئند اور وقت کی ضرورت ہے، عسکری قیادت نےاس پلیٹ فارم کی کامیابی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں غیر معمولی کام کیا۔

مزیدخبریں