ملک میں کورونا کے دو نئے ویرئینٹ منظرعام پر،9کیسزرپورٹ

Mar 21, 2024 | 14:20 PM

ایک نیوز:پاکستان میں خطرناک وائرس کوروناکاپھیلاؤ ایک بارپھرسےشروع ہوگیاہے،خیبرپختونخوامیں کوروناکےدونئےویرئینٹ منظرعام پرآنےسے9مثبت کیسزسامنےآگئے۔
ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی کےمطابق خیبرپختونخواکےہسپتالوں سےکوروناکے9مثبت کیسزسامنےآئےہیں،جن میں 6کیسزپشاورسےاورتین سوات سےشامل ہیں۔ان کیسزمیں پانچ خواتین بھی شامل ہیں۔

 ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی کاکہناہےکہ ان ویرئینٹ میں جے این ون اور جے این 1.8 شامل ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کےمطابق کورونا جے این ون ویرئینٹ کا پھیلاو 83 فیصد ہے ۔
ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشادکاکہناہےکہ کورونا کے جے این ون ویرئینٹ کے پھیلاوکےپیش نظرصوبےمیں ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔ ہسپتالوں کو انفلوئینزا لائک ڈیزیز میں ٹیسٹنگ زیادہ کرنےاور ہسپتالوں کو جینوم ٹیسٹنگ کیلئے سیمپلز پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب بھجوانے کی ہدایات کی گئی ہیں ۔

مزیدخبریں