ایک نیوز:گوادرمیں شہیدہونےوالےجوانوں کی نمازجنازاداکردی گئی۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر)کےمطابق گزشتہ روزگوادر پورٹ اتھارٹی کالونی میں دہشت گردی کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی بہار خان اور سپاہی عمران علی کی نماز جنازہ گوادر میں ادا کردی گئی ۔
آئی ایس پی آرکےمطابق نماز جنازہ میں پاک فوج، پاک بحریہ، بلوچستان پولیس اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی، شہدا کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دئیےگئے، جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا ۔
آئی ایس پی آرکےمطابق پاکستان کی مسلح افواج قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور بلوچستان کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی دہشت گردی کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے ،ہمارے بہادر بیٹوں کی یہ قربانیاں دہشت گردی کی لعنت کے خلاف لڑنے کے ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں، مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔