ایک نیوز:گورنر خیبر پختونخوا کی طرف سےاسمبلی اجلاس بلانےپرحکومتی اراکین نےاجلاس کابائیکاٹ کرنےکافیصلہ کیاہے۔
ذرائع کےمطابق گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی کےبلائےگئےاجلاس کےخلاف حکومت کی جانب سےاجلاس کو روکنے کے لیے مختلف تجاویز زیر غور ہیں،کل اسمبلی اجلاس ہونے کی صورت میں حکومت اراکین شرکت نہیں کریں گے،چند حکومتی اراکین اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کےمطابق اجلاس میں کورم کی نشاندہی کی جائے گی،کورم پورا نہ ہونے کی صورت میں اجلاس ملتوی کردیا جائےگا،گورنر نے اپوزیشن لیڈر کی سفارش پر اسمبلی کا اجلاس کل طلب کیا ہے ۔
ذرائع کےمطابق گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے کل سہ پہر3بجے اجلاس طلب کیا گیاہے ،جلاس مخصوص نشستوں پر نومنتخب اراکین سے حلف لینے کے لیے بلایا گیاہے،خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات بھی 2اپریل کوہونے ہیں ،خیبرپختونخوا سے11نشستوں پر سینیٹرز کو منتخب کیا جائےگا۔