ایک نیوز: ریلوےنے عیدالفطر کے موقع پر4 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیاہے۔
چیف ایگزیکٹوآفیسرپاکستان ریلوے عامر علی بلوچ کاکہناہےکہ عیدالفطر پر شہریوں کی سہولت کیلئے لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ کے مسافروں کیلئے خصوصی عید اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی تو ہم بھی شہریوں کی سہولت کیلئےعید پر کرائے کم کردیں گے۔
عامربلوچ کاکہناہےکہ پاکستان ریلوے اپنے اخراجات خود پورے کررہا ہے جبکہ پنشن کے علاوہ ریلوے حکومت سے کوئی پیسہ نہیں لیتا گزشتہ چند ماہ میں ریلوے کی آمدن 5ارب روپے سے بڑھ کر 8 ارب روپے ہوگئی ہے۔