افغانستان کیخلاف سیریز کیلئے بڑے کھلاڑیوں کی کمی محسوس ہوگی، ہیڈکوچ

افغانستان کیخلاف سیریز کیلئے بڑے کھلاڑیوں کی کمی محسوس ہوگی، ہیڈکوچ
کیپشن: There will be a lack of big players for the series against Afghanistan, head coach

 ایک نیوز:ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم عبدالرحمان نے کہا ہے کہ افغانستان کیخلاف سیریز کےلیے بڑے کھلاڑیوں کی کمی محسوس ہوگی۔  

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان مینز ٹیم کے ہیڈ کوچ عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی ٹیم اچھی ہے، افغانستان کے خلاف ہمیشہ کلوز مقابلہ ہوتا ہے۔  ہمارے پاس باصلاحیت کھلاڑی ہیں نوجوانوں کےلیے بڑا اچھا موقع ہے۔

   ہیڈ کوچ عبدالرحمان کاکہنا تھا کہ ڈومیسٹک اور پی ایس ایل میں ان کھلاڑیوں نے اچھا پرفارم کیا ہے، ہر شعبے میں شامل کھلاڑی فارم میں ہیں۔  پاکستان ٹیم کا اچھا کمبی نیشن ہے، ہمارے ساتھ بڑے نام نہیں لیکن نوجوان ان کی کمی کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمر گل اور محمد یوسف بڑے نام ہیں، ہم مل کر کام کریں گے، کوئی کسی کو ڈکٹیٹ نہیں کرے گا۔