دوستانہ فٹبال میچ: مالدیپ نے پاکستان کو ایک صفرسے شکست دیدی

دوستانہ فٹبال میچ: مالدیپ نے پاکستان کو ایک صفرسے شکست دیدی
کیپشن: Friendly Football Match: Maldives defeated Pakistan by 1 nil

ایک نیوز :دوستانہ میچ میں مالدیپ نے پاکستان کو فٹبال کے میدان میں ایک صفر سے شکست دے دی ۔

لامو گان سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مالدیپ کے کھلاڑی ابراہیم اعصام نے پہلے ہاف کے بیسیوں منٹ میں پاکستان کے خلاف ایک گول سکور کیا۔

دوسرے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہیں کرسکی، جبکہ پاکستانی ٹیم پورے میچ میں مالدیپ کے خلاف ایک گول بھی نہ کرسکی۔

پاکستانی سکواڈ نے میچ کی تیاری کیلئے بھرپور مشقیں کیں اور فٹنس اور مہارت میں بہتری لانے کیلئے ٹریننگ کی۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن ( پی ایف ایف ) کے منتخب سکواڈ میں ثاقب حنیف، عبدالباسط ، سلمان الحق، مامون موسیٰ خان، سید عبداللہ شاہ، عبداللہ اقبال، حسیب احمد خان، توقیر الحسن، سردار ولی، راؤ عمر حیات، عبدالقدیر خان شامل ہیں۔

پی ایف ایف نے علی خان نیازی ، محمد سفیان، علی عزیر، عالمگیر غازی، زین العابدین اسحاق ، ہارون حامد، شائق دوست، محمد ولید خان، معین احمد، اے صمد شہزاد، عمر سعید اور ایم وحید کو بھی سکواڈ کیلئے منتخب کیا ۔