بلوچستان میں کم عمری کی شادی روکنے کا مسودہ تیار

Mar 21, 2023 | 23:41 PM

ایک نیوز :وفاقی شرعی عدالت میں کم عمری کی شادی سے متعلق ازخونوٹس کیس کی سماعت کے دوران بلوچستان حکومت کے وکیل نے کہا ہے کہ صوبے میں کم عمری کی شادیوں کو روکنےکیلئےمسودہ تیارکرلیا گیا۔

چیف جسٹس شرعی عدالت سید محمدانوراورجسٹس خادم حسین پرمشتمل بینچ نےسماعت کی، جہاں چاروں صوبائی ایڈووکیٹ جنرلزوفاقی شرعی عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران بلوچستان کے وکیل نے کہا صوئی حکومت نے بلوچستان امتناع کم سنی کی شادی ایکٹ 2021 تیار کر لیا ہے،بل کا مقصد صوبے میں بچوں کی شادی کو روکنا اور ان کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔بل وفاقی شرعی عدالت کے ازخودنوٹس لینے کے بعد تیار کیا گیا ہے،قانون کا مسودہ صوبائی حکومت نے صوبائی کمیشن آن سٹیٹس آف ویمن محکمہ سماجی بہبود کے تعاون سے تیار کیا ہے۔

وکیل بلوچستان حکومت نے عدالت کو بتایا کہ بل منظوری کے لیے جلد صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

جس کے بعد وفاقی شرعی عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی ۔

مزیدخبریں