ایک نیوز :تحریک انصاف کو مینار پاکستان پرجلسے کی اجازت مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کو 26مارچ کو جلسہ کرنے کی اجازت دے دی گئی ،ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ۔ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی سے حلف لینے کے بعد اجازت دی ۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے نوٹیفکیشن کے مطابق جلسہ انتظامیہ اسٹیج ،خواتین اور تمام انکلوژر کی سکیورٹی کی ذمہ دار ہوگی ،جلسہ انتظامیہ متعلقہ علاقے میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائے گی ، عدلیہ اور اداروں کیخلاف تقاریرکی اجازت نہیں ہوگی ۔