ایک نیوز :چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ حکمرانوں کا جوڈیشیل کمپلیکس میں پیشی کے دوران میری موت کو حادثہ قرار دینے کا منصوبہ تھا۔
سابق وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں نامعلوم افراد کے ہمراہ اس ساری نفری کی وہاں موجودگی کا مقصد مجھےجیل میں ڈالنا نہیں تھا۔مجھے ایک فرضی لڑائی کی آڑ میں راستے سے ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ میری موت ایک حادثہ قرار دیا جاسکے تاہم رب العزت کو کچھ اور ہی منظور تھا جو عظیم ترین محافظ و نگہبان ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا عرب ٹی وی کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ اگلے انتخابات میں کامیاب ہوا تو اپنے قتل کی سازش کرنیوالوں کا محاسبہ کروں گا۔انہیں یقین ہے کہ توشہ خانہ کیس میں وہ بری ہوجائیں گے۔ حکومت کو پتا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے پھر بھی میری سکیورٹی کا انتظام نہیں کیا جارہا۔