الیکشن کمیشن نے127جماعتوں کوانتخابی نشانات الاٹ کردیئے

Mar 21, 2023 | 22:20 PM

ایک نیوز :الیکشن کمیشن نے127جماعتوں کوانتخابی نشانات الاٹ کردیئے۔پی ٹی آئی کا بلا، پیپلزپارٹی پارلیمیٹیرینز کا تیر کا نشان برقرار پاکستان پیپلزپارٹی کا تلوار، مسلم لیگ ن کیلئے شیر کا نشان برقرار رہا۔

الیکشن کمیشن نے الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کی پی ٹی آئی کو انتخابی نشان الاٹ نہ کرنے کی استدعا مسترد کردی۔ن لیگ نے پی ٹی آئی کو انتخابی نشان الاٹ نہ کرنے کی درخواست کی تھی ۔
 الیکشن کمیشن کی جانب سے ایم کیو ایم کو پتنگ،اے این پی کولالٹین،مسلم لیگ کو سائیکل کاانتخابی نشان الاٹ ہوا ۔

مزیدخبریں