سعودی عرب میں پہلاروزہ کب ، رویت ہلال کمیٹی نےاعلان کردیا

Mar 21, 2023 | 19:06 PM

ایک نیوز:سعودی عرب میں پہلا روزہ کب ہوگا؟  رویت ہلال کمیٹی نےاعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق  رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے  کہ سعودی عرب میں یکم رمضان جمعرات کو ہوگی مملکت میں کل (بدھ) کو 30 شعبان ہوگی۔سعودی عرب میں چاند آج سورج غروب ہونے سے پہلے ڈوب جائے گا۔

رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیاتاہم سعودی سپریم کورٹ چاند سے متعلق حتمی فیصلہ دے گی ۔

واضح رہے کہ سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی بیان میں کہا گیا ہے کہ جو بھی شہری کھلی آنکھ سے یا دوربین کے ذریعے چاند کو دیکھے وہ فوری طور پر قریبی عدالت جاکر اپنی شہادت درج کرائے۔تاہم آج مملکت میں چاند نظر آنے  کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

سعودی عرب میں 23 مارچ جمعرات کو یکم رمضان المبارک 1444 ہجری ہوگا۔ حرمین شریفین میں کل نماز تراویح ادا کی جائے گی۔دوسری جانب قطر میں بھی رمضان کا چاند نظر نہیں آیا اور نہ ہی متحدہ عرب امارات میںرمضان کا چاند نظر آیا ہے ۔


مزیدخبریں