ایک نیوز :چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے گلگت بلتستان یا کے پی کے منتقل ہونے سے متعلق تجویز مسترد کردی ۔
تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں نے چیئرمین عمران خان کو کے پی یا گلگت بلتستان منتقل ہونے کی تجویز دے دی جو عمران خان نے مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جو بھی مشکلات آئیں گے اس کا مقابلہ کیا جائے گا ۔
ذرائع کے مطابق سینئر رہنماؤں نے تجویزمیں کہا کہ انتقامی کارروائی سے بچنے کیلئے عمران خان کو محفوظ جگہ منتقل ہونا چاہیے۔عمران خان نے کہا کہا کہ آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے،قوموں پر مشکل حالات آتے ہیں، گھبرانے کی ضرورت نہیں۔
تحریک انصاف نے ماہ صیام میں زمان پارک کے تحفظ کیلئے پلان بھی تشکیل دے دیا ، ہر ڈویژن سے3،3 یوم تک کارکن زمان پارک میں موجود رہیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ 3 روز بعد کارکنوں کو تبدیل کرکے دوسرے ڈویژن سے کارکن ڈیوٹی دیں گے۔