نگران وزیراعلیٰ کااحسن اقدام،داتادربار پارکنگ 13سال بعد کھولنےکافیصلہ 

نگران وزیراعلیٰ کااحسن اقدام،داتادربار پارکنگ 13سال بعد کھولنےکافیصلہ 
کیپشن: A good move by the Caretaker Chief Minister, the decision to open the Data Darbar parking lot after 13 years

ایک نیوز :نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے داتادربار مزار کی 13سال سے بند کارپارکنگ کوزائرین کیلئے فوری کھولنے کی ہدایت کردی ۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کاکابینہ ارکان کے ہمراہ داتادربار کادورہ،مزارپرپھولوں کی چادرچڑھائی۔ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی۔

 نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا تھا کہ داتادربار پارکنگ کوکھولنےکیلئے ایس او پیز طے کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ 2010 سے داتا دربار کی پارکنگ کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند کر دیا گیا تھا ۔

محسن نقوی نے مزارداتادربارپرلنگرخانے کادورہ بھی کیا۔زائرین کیلئے بہتر انتظامات کی ہدایت کی۔

 نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا تھا کہ لنگر کی تیاری اور تقسیم کے انتظامات عالمی معیار کے مطابق کئے جائیں۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت ہجویری ہال میں داتا دربار کے توسیعی منصوبے، پارکنگ اور زائرین کی سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس بھی ہوا ۔

 صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور سید اظفر علی ناصر، صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر،چیف سیکرٹری، مدینہ فاؤنڈیشن کے میاں محمد رشید، محمد اسلم خان ترین، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، سی سی پی اولاہور،سیکرٹری اوقاف، کمشنر لاہور ڈویژن،  چیف ٹریفک آفیسر، جی ایم نیسپاک، خطیب داتا دربار مسجد مفتی رمضان سیالوی، ایڈمنسٹریٹر اوقاف داتا دربار اور متعلقہ حکام  نے اجلاس میں شرکت کی ۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ حضرت داتا گنج بخش  ؒ کے مزار کے اصل حجرے اور برآمدوں کی بھی تزئین وآرائش کی جائے گی۔ڈیزائننگ کمیٹی اس ضمن میں جلد حتمی سفارشات پیش کرے۔مدینہ فاؤنڈیشن سے حضرت داتا گنج بخش ؒ کے مزار کے گرد برآمدوں (غلام گردش) کی توسیع کا معاہدہ خوش آئندہے۔منصوبے کی تکمیل سے غلام گردش اور ان برآمدوں میں زائرین کی گنجائش 3 ہزار سے بڑھ کر 5 ہزار ہو جائے گی۔