ماہ رمضان کیلئے سرکاری دفاترکےاوقات کارتبدیل

Mar 21, 2023 | 18:20 PM

ایک نیوز : رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کار جاری کردیئے گئے۔ہفتہ میں5روز کھلنے والے سرکاری دفاتر کا وقت صبح ساڑھے سات بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک ہوگا۔

 حکومتی ذرائع کے مطابق ماہ رمضان میں جمعہ کے روز  دفاتر کا وقت صبح ساڑھے سات بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوگا۔

حکام کاکہنا ہے کہ ہفتہ میں چھ روز کھلنے والے دفاتر کا وقت صبح ساڑھے 7بجے سے دوپہر ساڑھے 12بجے تک ہوگا جبکہ جمعہ کے روز ساڑھے 7بجے سے دوپہر12 بجے تک ہوگا۔

مزیدخبریں