ایک نیوز :محکمہ داخلہ پنجاب نے سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ سے برآمدہونیوالےاسلحہ کی تحقیقات کیلئے وفاقی وزارت داخلہ سے مدد طلب کرلی ۔
پولیس آپریشن کے دوران عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک سے برآمد ہونے والے اسلحہ کی تحقیقات کا مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ اسلحہ قانونی ہے یا غیر قانونی اور یہ اسلحہ کون استعمال کرتا رہا ہے۔
پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ پولیس کے خلاف اسلحہ استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی بھی ہوگی۔
واضح رہے کہ پولیس آپریشن کے دوران چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ سے اسلحہ برآمد ہوا جوپولیس تحویل میں ہے ۔