ایک نیوز: اے ٹی سی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف الیکشن کمیشن فیصلے کیخلاف احتجاج پر تھانہ سنگجانی میں درج کیس میں عبوری ضمانت میں 4اپریل توسیع کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے کیس کی سماعت کی ۔ عدالت نے عمران خان کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ عمران خان آج لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے باعث پیش نہیں ہوئے تھے ۔