ایک نیوز :انسداددہشتگردی عدالت نے کینال روڈ پرجلاؤ گھیراؤ ،پولیس پرتشدد ،پولیس گاڑیاں کوجلانے کے کیس میں 72 ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن عبہر گل خان نے سماعت کی ۔
تفتیشی افسر کاکہنا تھا کہ ملزمان نے کنال روڑ پر پولیس پر تشدد کیا اور گاڑیوں کو چلایا اور پیٹرول بم پھینکے ۔ ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوانے کی استدعا کی ۔
پولیس کے مطابق نئے گرفتار 72 ملزمان کے خلاف تھانہ شادمان میں 445/23 مقدمہ درج ہے ۔