ایک نیوز : وزیراعظم شہباز شریف نے شعبہ تعلیم میں انقلابی پروگرام قرار دیتے ہوئے ڈیجیٹل تعلیم کے آغاز کے لیے ٹیلی اسکول پاکستان ایپلی کیشن کا افتتاح کردیا۔
وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تعلیم کو مزید آگے بڑھانے کے لیے اچھا قدم اٹھایا گیا ہے۔ تعلیم کے فروغ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے۔ اساتذہ کی تربیت کے لیے وزیر تعلیم کو صوبوں کے ساتھ مل کر مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز کے لیے پرائیویٹ سیکٹر اور صوبوں کے ساتھ مل کر حکمت عملی بنانے کی ضروررت ہے۔ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں بچوں کو تعلیم کی سہولت میسر نہیں۔دانش اسکول سے غریب طلبہ کو تعلیم کی مفت سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
وزیراعظم نے اعلان کیا کہ رواں برس ایک لاکھ لیپ ٹاپ طلبہ میں تقسیم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بچوں پر سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔ٹیچرز ٹریننگ کی کوالٹی اس معیار کی نہیں جو ہونی چاہیے۔ہم نے ٹیچرز ٹریننگ پروگرام کو ٹھیک کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ دانش اسکول سسٹم کو بلوچستان سمیت ملک بھر میں فروغ دیا جا رہا ہے۔