مائیکروسافٹ اور ایچ ای سی نے امیجن کپ 2023کے فاتحین کا اعلان کر دیا

Mar 21, 2023 | 15:54 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ایچ ای سی اور مائیکرو سافٹ امیجن کپ 2023 کے فاتحین کا اعلان کر دیا  ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق  مائیکرو سافٹ اور پاکستان ہائر ایجو کیشن کمیشن نے امیجن کپ 2023 کے فا تحین کا اعلان کر دیا ہے۔ اس موقع پر کنٹری ایجو کیشن لیڈمائیکرو سافٹ پاکستان جبران جمشید نے کہا کہ مائیکرو سافٹ طلباء کو جدید ترین ٹیکنالوجی،تربیت، جدید ٹیکنالوجی تک رساٸی کے ذریعے 21ویں صدی کی مہارتو ں کو سیکھنے کے قابل بناتا ہے، اس کی زندہ مثال امیجن کیپ ہے۔

 طلباء کو مستقبل میں آ گے بڑ ھنے کیلئے مواقع فراہم کئے گئے ہیں ، مائیکرو سافٹ نے امیجن کپ کے مقابلوں کی چاروں کیٹیگر یز میں جیتنے والوں کا اعلان کیا۔ 9 یو نیورسٹی ٹیمو ں کو امیجن کپ کے علاقائی اور رنر اپ قرار دیا گیا۔چار جیتنے والی ٹیموں کو نقد انعامات بھی دیئے گئے ۔اب یہ ٹیمیں دنیا کی ٹاپ فائنلسٹ ٹیمو ں کیساتھ مقابلہ کرتے ہو ئے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر ینگی ۔

ڈائر یکٹر جنرل اسلامک ورلڈ ایجو کیشنل سائفک اینڈ کلچرل آ گنا ئزیشن ڈاکٹر سلیم ایم المالک نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ مائیکرو سافٹ جیسی کمپنیوں کیساتھ اس طرح کی شراکتیں طلباء کو جدید ٹیکنالو جی کے استعمال میں مدد دیتے ہیں ۔جبکہ چیئرمین ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ مائیکرو سافٹ اور ایچ  ای سی تعلیمی شعبے میں ٹیک ریفامز متعارف کرانے کیلئے مسلسل کا م کر رہے ہیں

اس موقع پر چیئرمین ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر مختار  احمد کا کہنا ہےکہ امیجن کپ ان منصوبو ں میں سے ایک ہے جس پر مائیکرو سافٹ  اور ایچ ای سی دونو ں کو فخر ہے۔ ما ئیکرو سافٹ نے پہلے ہی ایچ ای سی کیساتھ تعلیمی تبدیلی کا معاہدہ کیا ہوا ہے جس میں پا کستان کے اہم اعلی تعلیمی اداروں کا احا طہ کیا گیا ہے۔معاہدے کے تحت ما ئیکرو سافٹ 100000اہل طلباء کو تربیت دے کرمفت سر ٹیفکیٹ دے گا ۔تقریب میں متعدد وائس چا نسلرز ،تعلیمی رہنما ٶں کیساتھ دیگر اہم مہمانو ں نے شرکت کی۔

مزیدخبریں