ایک نیوز: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گاڑی کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقر نجفی کی عدالت کے احاطے میں داخلے کی اجازت نہ ملی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گاڑی جب احاطہ عدالت کے لیے پہنچی تو عدالت کے احاطے کا لوہے کا دروازہ بند کردیا گیا اور عمران خان کو پیدل جانے کا کہا گیا جس پر سابق وزیراعظم وہیں کھڑے ہوگئے اور دروازہ کھلنے کا انتظار کرتے رہے۔
عمران خان نے انتظامیہ سے کہا کہ وہ اپنی سکیورٹی کے ساتھ عدالت جائیں گے جب کہ اس دوران انہوں نے اپنی ذاتی سکیورٹی کے ساتھ اندر جانے کی کوشش کی جس پر انتظامیہ نے عمران خان کو ذاتی سکیورٹی ساتھ لے جانے سے روک دیا۔
انتظامیہ کی جانب سے منع کرنے پر عمران خان گاڑی سے اترگئے اور پیدل ہی عدالت چلے گئے تاہم اس دوران ان کے ذاتی گارڈز نے انہیں حصار میں لیے رکھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جسٹس علی باقر نجفی کی عدالت میں پہنچ گئے
— Md_Aqiiiii (@MD_A47) March 21, 2023
ہر حال میں ہاتھ میں تسبیح اور زبان پر زکر ان شاءاللہ اللہ حفاظت کرے گا!!#چلو_چلو_عمران_کے_ساتھ pic.twitter.com/mxTT48fh3X