سستا آٹا موت بانٹنے لگا، بھگدڑ سے کئی ہلاکتیں، متعدد زخمی

سستا آٹا موت بانٹنے لگا، بھگدڑ سے کئی ہلاکتیں، متعدد زخمی

ایک نیوز: سستا آٹا لینے کیلئے  بھگدڑ مچ گئی جس میں خواتین مرد آٹے کے لئے ایک دوسرے سے لڑ پڑے لڑ پڑے جبکہ 2 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق  اوکاڑہ میں سستا آٹا سٹال پر انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی سے  بھگدڑ مچ جانے سے چار خواتین بے ہوش ہو گئی  جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔  دو خواتین کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اوکاڑہ منتقل کر دیا گیا  ہے۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور موقع پر پہنچ گئے۔

جہلم میں رمضان ریلیف پیکج کے تحت ملنے والے آٹے کی فراہمی بند ہو گئی ہے۔ آٹے کے حصول کے لیے آنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔ نادرہ کی جانب سے شناختی کارڈ کے  ویری فکیشن کا لنک ڈاون ہے۔ ڈی سی جہلم سمیع اللہ فاروق کا کہنا ہے کہ لنک فعال ہوگا تو آٹے کی فراہمی ممکن ہوجارہی ہے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-03-21/news-1679399399-5208.mp4

گزشتہ روز ملتان اور مظفر گڑھ میں آٹے کے حصول میں 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔ملتان میں سستے آٹے کے پوائنٹ پر ایک شخص کو دل کا دورہ پڑا کہ  جو جان لیوا ثابت ہوا۔مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں بھی آٹے کی منتظر خاتون کی جان چلی گئی۔ رش اور گرمی میں 50 سالہ تاج بی بی آٹے کے حصول کے لئے قطار میں کھڑی تھیں۔ بھگدڑ اور گرمی کی وجہ سے طیبعت خراب ہوگئی تاہم ہسپتال منتقل کیے جانے کے دوران وہ دم توڑ گئیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-03-21/news-1679394000-1564.mp4

دوسری جانب  بلدیہ آفس کوٹ رادھا کشن میں لوگوں کا آٹا چھیننے کے معاملہ پر  خواتین مرد آٹے کے لئے لڑ پڑے ۔پیٹ کی بھوک مٹانے کے لئے آٹے کے ایک تھیلے کے لئے درجنوں افراد آپس میں گتھم گتھا ہوتے رہے،ویڈیو سامنے آ گئی  ہے۔  مرد خواتین سے ، خواتین مردوں سے تھیلے چھینتے رہے۔زمین پر گرنے والا بزرگ  آٹا اکٹھا بھی کرتا رہا۔ مزید ویڈیوز میں خواتین مرد بچوں کو آٹا چھینتے اور ایک دوسرے سے الجھتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-03-21/news-1679393979-1878.mp4

حافظ آباد  میں بھی ضلعی انتظامیہ کی بد انتظامی آٹا سیل پوانٹ پر بھگڈر مچ گئی جس سے  متعدد افراد زخمی اور بے ہوش ہوگئے ۔ بھگڈر میں 10سے زائد افراد پائوں تلے دب گئے۔  بھگدڑ میں دبنے والے افراد کو عوام نے بڑی مشکل سے باہر ںکالا۔  انتظامیہ کے افسران من پسند افراد کو جلد آٹا دلوانے کے لئے سرگرم ہے۔  مفت آٹا فراہم پوائنٹ پر ضلعی انتظامیہ کے ناقص انتظامات  ہیں۔  آٹا پوائنٹس پر بے پناہ رش کی وجہ سے جانی نقصان کا خدشہ ہے۔ شہریوں نےمفت آٹا پائنٹس پر انتظامات بہتر کرنے کی اپیل کی ہے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-03-21/news-1679396245-9908.mp4

  شیخوپورہ میں بھی فری آٹالینے آنے والی 90 سالہ ضعیف خاتون کو لوٹ لیا گیا 90 سالا خاتون کے مطابق دو خواتین کمپنی باغ میں آئیں اور آٹا دلانے کا جھانسہ دے کر سائیڈ پر لے گئیے۔ جہاں انہوں نے شریفاں بی بی کے کانوں سے سونے کی بالیاں زبردستی کھینچ کر رفوچکر ہو گئیں جس کی وجہ سے خاتون کان شدید زخمی ہو گیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکو  اہلکاروں نے خاتون کو  طبی امداد مہیا کی۔ ملزمان خاتون نے ضعیف خاتون سے سوال کیا کہ آپ سونے کی بالیاں پہن کر فری آٹا لینے کیوں آئیں؟ تو خاتون کا کہنا تھا کہ میرے خاوند کی آخری نشانی تھی جسے میں نے کبھی نہیں اتارا تھا ۔