ایک نیوز: بھارتی یوٹیوبر لکشے چوہدری کو اپنے نانا کی موت پر ان کی آخری رسومات کا وی لاگ بنانا مہنگا پڑ گیا۔
رپورٹ کے مطابق یوٹیبوبر لکشے چوہدری کی جانب سے ایک ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کی گئی جس میں وہ آخری رسومات میں شریک بچوں اور رشتے داروں سے نانا کی موت سے متعلق بات کررہے ہیں۔اس ویڈیو کو ایک لاکھ پانچ ہزار مرتبہ دیکھا جاچکا ہے، جہاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے لکشے کے نانا کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا گیا وہیں صارفین نے یوٹیوبر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
ایک صارف کی جانب سے ٹوئٹر پر لکشے کی ویڈیو کے تھمبنیل کا اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا اور ساتھ ہی طنز کرتے ہوئےلکھا گیا کہ 'کانٹینٹ کریئٹر'۔کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ چاہے آپ یوٹیوبر ہوں یا جو بھی ہوں، آپ کے اندر اتنی سمجھ ہونی چاہیے کہ انٹرنیٹ پر کیا پوسٹ کرنا ہے اور کیا نہیں۔