لاہور ہائیکورٹ پیشی: عمران خان کی گاڑی کے پاس سے پستول برآمد

لاہور ہائیکورٹ پیشی: عمران خان کی گاڑی کے پاس سے پستول برآمد
کیپشن: Lahore High Court appearance: Pistol recovered from Imran Khan's car(file photo)

ایک نیوز: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے ہیں۔ جہاں انہیں بلٹ پروف جیکٹس سے کور کرکے عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان خان کی عدالت پیشی کے موقع پر انہیں کوئی خاطر خواہ سیکیورٹی نہیں دی گئی تھی۔ وہ ہر اشارے پر رکتے ہوئے ہائیکورٹ پہنچے جہاں ان کی گاڑی کو مرکزی گیٹ پر روک دیا گیا تاہم بعد میں ان کی گاڑی کو اندر آنے کی اجازت مل گئی۔ 

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی گاڑی کے پاس سے مبینہ طور پر ایک پستول برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے پستول کو قبضہ میں لیکر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔