گندم کی قیمت بڑھتے ہی آٹےکی قیمت میں بڑا اضافہ

Mar 21, 2023 | 13:17 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:اوپن مارکیٹ میں گندم مزید 100 روپے من مہنگی ہوگئی  ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گندم مہنگی ہونے سے  چکی مالکان نے بھی آٹا مہنگا کردیا ہے۔ چکی مالکان کی جانب سےآٹے کی قیمت 10 روپے فی کلو بڑھا دی گئی ہے جس کے بعد آٹے کی قیمت 160 روپے فی کلو کر دی گئی ہے۔ 

 آٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن کا کہناہے کہ  اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 5000 روپے سے بڑھ گئی ہے۔ چکی مالکان کا کہنا ہے کہ غلہ منڈیوں میں گندم کی قیمت 5200 روپے فی من تک پہنچ گئی ہے اور گندم کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے۔ مہنگی گندم سے سستا آٹا نہیں بن سکتا، اس لئے مجبوراً آٹے کی قیمت میں اضافہ کیا ہے۔

دوسری جانبلاہور میں نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت 15 روپے سے بڑھا کر 25 روپے کرنے کا اعلان کردیا ہے۔نان بائی ایسوسی ایشن کی جانب سے آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ روٹی کی قیمت بڑھائی جائے گی۔

نان بائی ایسوسی ایشن کے مطابق  آٹا مہنگا ہوچکا ہے اسی لیے روٹی مہنگی کرنا مجبوری ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر تندور مالکان کو آٹا فری دیا جائے تو قیمت کم کرسکتے ہیں، جمعرات یا جمعہ کو ہرصورت قیمت بڑھا دیں گے۔

مزیدخبریں