عدالتی احکامات نظرانداز: وفاقی حکومت نے امریکی ڈپلومیٹ کیخلاف مقدمہ درج نہ کیا

Mar 21, 2023 | 12:57 PM

ایک نیوز: وفاقی پولیس نے عدالتی احکامات کو نظر انداز کر دیا۔ عدالتی حکم کے باوجود یو ایس اے ڈپلومیٹ کے خلاف مقدمہ درج نہ کیا جا سکا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے میں خطرناک ٹریفک حادثہ رونما ہوا تھا۔ جس میں شہری کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں لیکن تاحال سیکرٹریٹ پولیس نے متاثرین کی کوئی دارسی نہیں کی۔

بتایا گیا ہے کہ متاثرہ شہری عدالت گیا تو مقدمے کا حکم ملا لیکن عمل درآمد نہ ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے دادرسی کرنا تو درکنار، شہری کے مبینہ طور پر تھانے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔

مزیدخبریں