ایک نیوز: ڈیفنس خیابان سحر میں ڈرائیور کے قتل کا معاملہ حل ہو گیا پولیس نےچوکیدار سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس کے مطابق بنگلے کے ڈرائیور کا قتل چوکیدار اور باورچی نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کیا ہے۔ مقتول ڈرائیور گزشتہ تین سال سے چائنیز کمپنی کے ساتھ کام کر رہا تھا اور میرپور خاص کا رہائشی تھا۔ ذرائع کا کہناہے کہ چوکیدار اور اسکا بھائی بنگلے میں نشہ کرتے تھے اور ڈرائیور انہیں ایسا کرنے سے منع کرتا تھا ۔ جس کی وجہ سے چوکیدار نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ڈرائیور کو قتل کر دیا۔ ملزمان کا مقتول سے پیسوں کا لین دین بھی تھا
ڈرائیور کو چوکیدار کے کمرے میں قتل کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی سائوتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ مقتول کو چھریوں کے وار سے قتل کیا گیا ہے۔ جس میں ملوث بنگلے کے چوکیدار سمیت تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ دو چائنیز باشندے بنگلہ میں رہائش پذیر ہیں اور ٹھٹہ سے کراچی آئے تھے۔
ایس ایس پی سائوتھ کا مزید کہناہے کہ چائنیز باشندے 28 فروری سے اس بنگلہ میں رہائش پزیر ہیں اور ان کے بارے میں پولیس کے پاس اطلاع نہیں تھی ۔کرائم سین یونٹ نے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔