آٹا بھی نا ملا خاوند کی آخری نشانی بھی گئی، 90 سالہ خاتون لٹ گئی

آٹا بھی نا ملا خاوند کی آخری نشانی بھی گئی، 90 سالہ خاتون لٹ گئی

 ایک نیوز: آخری نشانی بھی گئی آٹا بھی نہ ملا،  شیخوپورہ میں فری آٹالینے آئی 90 سالہ ضعیف خاتون لٹ گئی دو خواتین کمپنی باغ میں آئی جہاں شریفاں بی بی کے کانوں سے سونے کی بالیاں چھین کررفوچکر ہو گئیں۔ 

رپورٹ کے مطابق  شیخوپورہ میں فری آٹالینے آنے والی 90 سالہ ضعیف خاتون کو لوٹ لیا گیا 90 سالا خاتون کے مطابق دو خواتین کمپنی باغ میں آئیں اور آٹا دلانے کا جھانسہ دے کر سائیڈ پر لے گئیے۔ جہاں انہوں نے شریفاں بی بی کے کانوں سے سونے کی بالیاں زبردستی کھینچ کر رفوچکر ہو گئیں جس کی وجہ سے خاتون کان شدید زخمی ہو گیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکو  اہلکاروں نے خاتون کو  طبی امداد مہیا کی۔ ملزمان خاتون نے ضعیف خاتون سے سوال کیا کہ آپ سونے کی بالیاں پہن کر فری آٹا لینے کیوں آئیں؟ تو خاتون کا کہنا تھا کہ میرے خاوند کی آخری نشانی تھی جسے میں نے کبھی نہیں اتارا تھا ۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-03-21/news-1679383594-7940.mp4

شیخوپورہ میں ضلعی انتظامیہ کی عدم دلچسپی اور نااہلی کے باعث فری آٹا کے بنائے گئے تمام پوائنٹس پر خاتون کے ساتھ بدتمیزی اور گالم گلوج کی شکایات مل رہی ہیں مگر اس کے باوجود بھی انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی