مینارپاکستان جلسہ: عدالت نے لاہور انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی

مینارپاکستان جلسہ: عدالت نے لاہور انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی
کیپشن: Minar Pakistan Jalsa: The court has sought a report from the Lahore administration(file photo)

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر 26 مارچ کو جلسہ  کی اجازت  کیلئے درخواست پر ڈپٹی کمشنر لاہور، سی سی پی او لاہور اور دیگر حکام سے کل کیلئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے تحریک انصاف لاہور کے صدر امتیاز محمود کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں نشاندہی کی گئی کہ تحریک انصاف کے مینار پاکستان پر جلسے کیلئے درخواست پر کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔ 

سماعت کے دوران ڈپٹی کمشنر لاہور رافیعہ حیدر پیش ہوئیں۔ درخواست میں بتایا گیا کہ مینار پاکستان میں پی ٹی آئی کا جلسہ ری شیڈول کرکے 26 مارچ کردیا گیا ہے۔ متعلعہ حکام کو درخواست دی ہے لیکن ڈپٹی کمشنر نے ابھی تک جلسے کے لئے اجازت نہیں دی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ  ڈپٹی کمشنر کو حکم دیا جائے کہ 26 مارچ کو پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔