ایک نیوز: ایپل کے نئے آئی فون ماڈلز کے حوالے سے لیکس کا سلسلہ جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک نئی لیک میں آئی فون 15 سیریز کے 3 فونز کے ڈیزائن اور نیا فیچر سامنے آئے ہیں۔ لیک میں آئی فون 15، آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس کے فرنٹ گلاس پینل دکھائے گئے ہیں۔تینوں فونز میں پنچ ہول ڈیزائن میں سیلفی کیمرا موجود ہے یعنی ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن آئی فونز کا حصہ ہوگا۔
دیکھا گیا ہے۔ اگر یہ حقیقت میں ایسا ہے تو کیا سوئچ پر بہتری آئے گی، جو کہ پہلے ہی سے آئی فون کا اہم مقام رکھتا ہے؟ یا پھر آئی فون 15 میں بظاہر سائلنٹ سوئچ اور الگ سے والیوم بٹن ہوگا۔
More cads images
— ShrimpApplePro ???? (@VNchocoTaco) March 20, 2023
The buttons!
Source in video pic.twitter.com/sxy9GaNCre
اس کے علاوہ اس سال اسٹینڈرڈ آئی فون ماڈل سے بھی نوچ ڈیزائن ختم کیا جا رہا ہے اور اس کی جگہ ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن کو دی جا رہی ہے۔اس سے قبل لیکس میں بتایا گیا تھا کہ آئی فون 15 پرو میکس ایپل کا پہلا آئی فون ہوگا جس میں کوئی بٹن موجود نہیں ہوگا جبکہ چارجنگ کے لیے ٹائپ سی پورٹ کا استعمال کیا جائے گا۔
اس فون کا کیمرا ڈیزائن بھی کچھ مختلف ہوگا۔ آئی فون 15 پرو میکس میں اینڈرائیڈ فونز کی طرح خم ایجز کا ڈیزائن دیا جائے گا جبکہ کناروں کی پٹی یا بیزل کو کم کیا جائے گا۔ایک اور رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اس سال آئی فون 15 پرو میکس میں پیری اسکوپ زوم کیمرا بھی دیے جانے کا امکان ہے۔