ایک نیوز : کمالیہ کی خاتون اسسٹنٹ کمشنر کی بلی گم ہو گئی جس کے بعد سرکاری اہلکاروں میں کھلبلی مچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق خاتون اسسٹنٹ کمشنر کی بلی ڈھونڈ کر لانے والے کے لئے نقد انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ کمالیہ کی خاتون اسسٹنٹ کمشنر انعم فاطمہ کی پالتو بلی 2 روز قبل گم ہوئی جس کے بعد اسسٹنٹ کمیشنر سرکاری اہلکاروں کیساتھ بلی ڈھونڈتی رہیں۔
دوسری جانب شہریوں نے تصاویر اور ویڈیو شیئر ہونے پر شدید غصہ کا اظہار کیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سستے آٹے کیلئے لوگوں کی لمبی لائنیں لگی ہیں اور انتظام ناقص ہیں دوسری جانب اسسٹنٹ کمیشنر سرکاری اہلکاروں کیساتھ بلی ڈھونڈ رہی ہے۔