ایک نیوز: سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں بڑھتے جانی نقصان کی وجہ سے ٹی ٹی پی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی۔ اختلافات کی وجہ سے ٹی ٹی پی دھڑوں میں بٹنے جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹی پی مہمند، سوات اور باجوڑ ایجنسی مرکزی قیادت سے ناراض ہیں اور ٹی ٹی پی سے علیحدگی کیلئے مشاورت کر رہے ہیں۔ اختلافات کی وجوہات میں سے ایک وجہ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم ہے۔
اس کے علاوہ مرکزی قیادت کی جانب سے انتظامی امور میں محسود اور وزیر قوموں کو دوسرے قبائل پر فوقیت دینا، مرکزی قیادت کا اہم معاملات میں باقی گروپوں سے مشاورت نہ کرنا، افغان جنگجوؤں کو پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال کرنا بھی ٹی ٹی پی میں اختلافات کا باعث ہے۔
اختلافات کی دوری کے لئے گزشتہ دنوں ٹی ٹی پی باجوڑ کے اہم لیڈر شیخ گل محمد اور سوات کے ڈاکٹر حمود نے مفتی نور ولی کے ساتھ جرگہ بھی کیا۔ مفتی نورولی کی جانب سے مطالبات ماننے سے انکار پر جرگہ ناکام ہو گیا۔