گوجرہ: خفیہ شادی کرنے پر بھائی کے ہاتھوں بہن قتل

Mar 21, 2023 | 10:55 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز:  گوجرہ، تھانہ سٹی کی حدود 366 ج ب میں قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی جس پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا۔ 

رپورٹ کے مطابق گوجرہ میں خفیہ نکاح کا علم ہونے پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا۔ مقتولہ کی شناخت 35 سالہ تنزیلہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیاہے۔

ملزم طیب نے سوتے ہوئے بہن کو سر میں فائر مار کر قتل کیا تھا۔ مقتولہ تنزیلہ نے چار ماہ قبل گاؤں کے اللّٰہ رکھا نامی شخص سے شادی کی تھی۔ مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

دوسری جانب روجھان کے نواحی علاقے ٹرائیبل ایریا اوزمان میں پسند کی شادی کرنا گناہ بن گیا۔  قبائلی علاقے کے رہائشی طارق بیدا سیدانی نے چک دلبر کی رہائشی شاہراں بی بی سے تین ماہ قبل کورٹ میرج کی تھی۔ بعد ازاں لڑکے اور لڑکی کے والدین کی جانب سے جوڑے کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ان پر زمین تنگ کر دی تھی۔جوڑے کو ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ بھی شروع ہے۔ خوفزدہ جوڑا مسلسل جان بچانے کے لیے دربد کر ٹھکریں کھانے پر مجبور ہوچکا ہے۔

متاثرہ جوڑے نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد دھینگن سیدانی،بھائی آفسرسیدانی اور لڑکی کے ورثاء ہمارا نکاح ختم کرنے کے لیے ہم پر مسلسل دباو ڈال رہے ہیں۔ہمیں مختلف طریقوں سے خوفزدہ کیاجارہا ہے ہمیں خطرہ ہے یہ ہمیں جان سے نہ مار دیں،انھوں نے نگراں وزیر اعلی پنجاب آئی جی پنجاب سے معاملے کا نوٹس لینے اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں