لاہور:فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ

Mar 21, 2023 | 10:46 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے آج لاہو ر کا ایئر کوالٹی انڈیکس جاری کردیا  ہے جس کے مطابق لاہور کی فضا انسانی صحت کیلئے خطرناک ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق  پی سی ایس آئی آر لیبارٹریز لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس174ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ تحفظ ماحولیات کا کہناہے کہ ٹاون شپ سیکٹر ٹو میں ایئر کوالٹی انڈیکس 96 ریکارڈ کیا گیا ہے۔  شالےویلی رینج روڈ راولپنڈی میں ایئر کوالٹی انڈیکس 80 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

محکمہ تحفظ ماحولیات کا کہناہے کہ  تمام ڈیٹا 24 گھنٹے کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے۔   محکمہ تحفظ ماحولیات   پنجاب کے مطابق اتوار کو لاہور میں ائیر کوالٹی انڈکس 158 تک ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ سوموار کو ائیر کوالٹی انڈکس 161 تک ریکارڈ کیا گیا تھا۔ 

مزیدخبریں