ایک نیوز: ملک میں کورونا وائرس کے کیس پھر سے رپورٹ ہونے لگے ہیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 105 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 3 ہزار 768 ٹیسٹ ہوئے ہیں کورونا کے 105 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 2.79 فیصد ہے۔چوبیس گھنٹوں میں وائرس سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی ہے لیکن ملک بھر میں کورونا کے 18 مریضوں کی حالت نازک ہے۔
COVID-19 Statistics 21 March 2023
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) March 21, 2023
Total Tests in Last 24 Hours: 3,768
Positive Cases: 105
Positivity %: 2.79%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 18
(shared by NCOC-NIH)
قومی ادارہ صحت کے مطابق اسلام آباد میں 186 ٹیسٹ کیے گئے، 18 کیسز سامنے آئے ہیں۔ لاہور میں 640 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 27 مریضوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ کراچی میں ایک ہزار تین ٹیسٹ کیے گئے، 47 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔