ایک نیوز: روجھان میں پسند کی شادی کرنے والا جوڑا جان بچانے کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق روجھان کے نواحی علاقے ٹرائیبل ایریا اوزمان میں پسند کی شادی کرنا گناہ بن گیا۔ قبائلی علاقے کے رہائشی طارق بیدا سیدانی نے چک دلبر کی رہائشی شاہراں بی بی سے تین ماہ قبل کورٹ میرج کی تھی۔ بعد ازاں لڑکے اور لڑکی کے والدین کی جانب سے جوڑے کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ان پر زمین تنگ کر دی تھی۔جوڑے کو ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ بھی شروع ہے۔ خوفزدہ جوڑا مسلسل جان بچانے کے لیے دربد کر ٹھکریں کھانے پر مجبور ہوچکا ہے۔
متاثرہ جوڑے نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد دھینگن سیدانی،بھائی آفسرسیدانی اور لڑکی کے ورثاء ہمارا نکاح ختم کرنے کے لیے ہم پر مسلسل دباو ڈال رہے ہیں۔ہمیں مختلف طریقوں سے خوفزدہ کیاجارہا ہے ہمیں خطرہ ہے یہ ہمیں جان سے نہ مار دیں،انھوں نے نگراں وزیر اعلی پنجاب آئی جی پنجاب سے معاملے کا نوٹس لینے اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔