کراچی: قاتلانہ حملے میں مولانا عبدالقیوم صوفی جاں بحق ہوگئے

Mar 21, 2023 | 10:11 AM

ایک نیوز: کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 9 میں فائرنگ  سے مسجدکے مہتمم جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے  شخص کی شناخت مولانا عبدالقیوم صوفی کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ مدرسے سے متصل جامعہ مسجد محمدیہ سے نماز فجر ادا کر کے گھر کی طرف آرہے تھے۔ گھر کی دہلیز پر مسلح ملزمان نے انہیں نشانہ بنایا۔

 پولیس کا کہنا ہےکہ مولانا عبدالقیوم صوفی پاکستان علماء ایسوسی ایشن کے رکن تھے، مقتول جامع مسجد محمدیہ نورانی اسلامک سینٹرگلستان جوہرکے مہتمم بھی تھے۔

پولیس کے مطابق مقتول نماز کے بعد گھر جا رہے تھےکہ موٹرسائیکل سوار  2 افراد نے انہیں نشانہ بنایا۔

گلستان جوہر میں مولانا عبد القیوم کے قتل کے معاملے پر پاکستان علما ایسوسی ایشن کے ترجمان مولانا قائم علی قادری نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مولانا عبد القیوم صوفی نورانی اسلامک سینٹر کے مہتمم تھے۔ مولانا عبد القیوم کراچی کی کئی مساجد اور مدارس کے بھی صدر تھے۔ مولانا نماز فجر کی ادائیگی کے بعد گھر جارہے تھے کہ ان پر فائرنگ ہوئی۔ مولانا عبد القیوم صوفی پر دو موٹر  سوار افراد نے فائرنگ کی۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی کی قیادت کچھ دیر میں پریس کانفرنس کرکے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔ مولانا عبد القیوم صوفی پر اس سے قبل کوئی حملہ کا واقعہ پیش نہیں آیا۔

مزیدخبریں