ایک نیوز: شاہین شاہ آفریدی کی لاہور قلندرز کے بعد شاہد آفریدی کی ایشیا لائنز نے بھی ٹرافی اپنے نام کر لی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دوحہ میں کھیلے گئے فائنل میں شاہد آفریدی کی ایشیا لائنز نےورلڈ جائنٹس کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری لیجنڈز لیگ کرکٹ ماسٹرز سیزن 2 کی چیمپئن بن گئی ہے۔ورلڈ جائنٹز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے۔
Ladies and Gentlemen, we present to you the Ultimate Champion of LLCMasters Season 2! ????????????
— Legends League Cricket (@llct20) March 20, 2023
A roaring demonstration by the @AsiaLionsLLC who showed today how to conquer and rule the Legends League Cricket! #LegendsLeagueCricket #SkyexchnetLLCMasters #LLCT20 #YahanSabBossHain pic.twitter.com/NXAUkiZIsV
ایشیا لائنز کی جانب سے اپل تھارنگا اور تلکارتنے دلشان نےنصف سنچریاں سکور کی۔ سری لنکن کھلاڑیوں کی نصف سنچریوں کی بدولت ایشین لائن نے 148 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
بنگلا دیش سے تعلق رکھنے والے اسپنر عبدالرزاق کو شاندار بولنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، انہوں نے 4 اوورز میں صرف 14 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
It's Official - The Lions rule the Season 2 of LLCMasters! ????????????@AsiaLionsLLC#LegendsLeagueCricket #LLCT20 #SkyexchnetLLCMaster #YahanSabBossHain pic.twitter.com/7oETzHflGf
— Legends League Cricket (@llct20) March 20, 2023
واضح رہے کہ 2 روز قبل شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے فائنل میں ملتان سلطانز کو ایک رن سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔