آئی ایم ایف نے معاشی بحران کا شکار سری لنکا کیلئے قرض کی منظوری دیدی

Mar 21, 2023 | 09:26 AM

ایک نیوز: عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) نے کئی ماہ سے بدترین معاشی بحران کا شکار سری لنکا کے لیے 2 ارب 90 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

خبر ایجنسی کے مطابق پیر کو  آئی ایم ایف نے سری لنکا کے لیے 2 ارب 90 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

 رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قرض کی منظوری کے ساتھ آئی ایم ایف نے سری لنکن حکومت پر ٹیکس اصلاحات، غریبوں کے لیے سماجی تحفظ جاری رکھنے اور ملک میں معاشی بحران کا سبب بننے والی بدعنوانیوں پر قابوپانے کے لیے زور دیا ہے۔

دوسری جانب سری لنکا کی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرتے ہوئے ٹیکس دو گنا کر دیے جبکہ توانائی کے نرخوں میں تین گنا اضافہ اور سبسڈی بھی کم کر دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس بہت بڑے معاشی بحران کا شکار ہوکر سری لنکا قرضوں کی عدم ادائیگی کے باعث اپنی تاریخ میں پہلی بار دیوالیہ ہوگیا تھا، جس کے باعث ملک میں ایندھن، توانائی، بجلی سمیت دوائیوں اور غذائی اجناس کی شدید قلت پیدا ہو گئی تھی اور ملک میں مہنگائی اپنے عروج کو پہنچ گئی تھی۔

مزیدخبریں