فضائی آلودگی کی پیمائش کرنے والا اوپن سورس اور کم خرچ آلہ

Mar 21, 2023 | 08:08 AM

ایک نیوز:فضائی آلودگی ایک خوفناک مسئلہ بن چکی ہے۔ اسی بنا پر میساچیوسیٹس آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے ماہرین نےفضائی آلودگی کی پیمائش کرنے والا اوپن سورس اور کم خرچ آلہ بنایاہے۔
تفصیلات کے مطابق فلیٹ برن نامی یہ آلہ اتنا ارزاں ہے کہ دنیا بھر کے لوگ اسے استعمال کرسکیں گے۔ اس کے تمام اجزا تھری ڈی پرنٹنگ سے تیار کئے گئے ہیں۔ جن پر کم لاگت آئی ہے۔ روایتی سینسر بہت مہنگے اور بھاری بھرکم ہوتے ہیں جبکہ فلیٹ برن ایک بہترین ایجاد ہے۔
ایم آئی ٹی کی سینس ایبل لیب سے وابستہ کارلو ریٹی اور ان کے ساتھی اس کے موجد ہیں۔ اس ٹیم نے دنیا بھر کے کئی بڑے شہروں میں اس کی آزمائش شروع کردی ہے۔ اگلے مرحلے میں اسے ’سٹی اسکینر‘ مںصوبے کا حصہ بنایا جائے گا تاکہ شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت اور دیگرتفصیلات معلوم کی جاسکیں۔
ماہرین کاکہناہےکہ وہ گزشتہ پانچ برس سے اس پر کام کررہے تھے اور اب اس کا پہلا نمونہ سامنے آیا ہے۔

 

مزیدخبریں