سابق عراقی صدام حسین کی ذاتی کشتی پکنک پوائنٹ میں تبدیل

سابق عراقی صدام حسین کی ذاتی کشتی پکنک پوائنٹ میں تبدیل
کیپشن: Особистий човен колишнього іракця Саддама Хусейна перетворили на місце для пікніка

ایک نیوز:  جنوبی عراق کے ایک دریا میں اُلٹی پڑی عراق کے مرحوم صدر صدام حسین کی کشتی عوام کیلئے تفریحی مقام میں تبدیل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دریا میں پڑا صدام حسین کی کشتی کا زنگ آلود ملبہ اس کی آمر حکومت کی ایک یاد دہانی ہے جو دو دہائیاں قبل ہوئے ملک پر امریکی حملے کے ساتھ ختم ہوگئی تھی۔
121 میٹر لمبی کشتی جس کا نام’’المنصور‘‘ ہے، صدام حسین کی دولت اور طاقت کی علامت تھی، المنصور جو 1980 کی دہائی میں صدام حسین نے اپنے لیے تعمیر کروائی تھی۔ آج سیاحوں اور ماہی گیروں کیلئے پکنک پوائنٹ کا کام دے رہی ہے جو وہاں تفریح کرنے اور چائے سے لطف اندوز ہونے کیلئے آتے ہیں۔
ایک مقامی ماہی گیر حسین صباحی جو دن بھر کام کے بعد تھکان دور کرنے کیلئے کشتی کے ملبے پر چائے کا لطف اٹھاتا ہے، نے بتایا کہ جب یہ کشتی سابق صدر کی ملکیت میں تھی تو کوئی اس کے قریب نہیں جا سکتا تھا۔ میں یقین نہیں کر سکتا کہ یہ صدام حسین کی ذاتی کشتی تھی اور اب میں اس پر بیٹھا ہوں۔

سابق عراقی صدام حسین کی ذاتی کشتی پکنک پوائنٹ میں تبدیل

History

Close |

Clear History