ایک گھر میں تین بیویاں، اٹھارہ اٹھارہ بچے، مردم شماری کرنے والی خاتون اہلکار پریشان

ایک گھر میں تین بیویاں، اٹھارہ اٹھارہ بچے، مردم شماری کرنے والی خاتون اہلکار پریشان
کیپشن: Три дружини, вісімнадцятеро дітей в одній хаті, хвилюється переписниця

ایک نیوز:ایک گھر میں تین بیویاں، اٹھارہ اٹھارہ بچے، مردم شماری کرنے والی خاتون اہلکار پریشان ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مردم شماری کاعمل خوش اسلوبی سے جاری ہے وہیں مردم شماری کے دوران بہت سی دلچسپ ویڈیوز اورآڈیوز بھی سامنے آرہی ہیں۔
ایسی ہی سرائیکی زبان میں مردم شماری کے حوالے سے ایک آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں خاتون ورکر ایک گھر کا حوالہ دیتے ہوئے کہہ رہی ہے کہ ایک گھر میں تین بیویاں رہائش پذیر ہیں اور اٹھارہ اٹھارہ بچے ہیں۔
مردم شماری والی خاتون ورکرکاکہناہے کہ ایک ہی گھر میں تین بیویاں اور ان کے اٹھارہ اٹھارہ بچے ہیں جن کے اندراج کیلئےآج کا پورا دن لگے گا۔
خاتون اہلکار کا آڈیومیں مزیدکہناہے کہ بچوں میں سے جن کی شادیاں ہوئی ہیں ان کے بھی اٹھارہ اٹھارہ بچے ہیں۔ اس لئے شاید آج مجھے پورا دن اس گھر کے افراد کی شماری کرتے ہوئے لگ جائے گا۔ اس لئے مجھ سے کوئی شکو ہ نہ کیجئے گا۔