کینیڈا:سکول میں چاقوبردارکاحملہ 3طلبہ زخمی

کینیڈا:سکول میں چاقوبردارکاحملہ 3طلبہ زخمی
کیپشن: Канада: 3 учнів поранено в результаті нападу з ножем у школі

ایک نیوز:کینیڈاکے صوبے نووااسکاٹیامیں سکول میں چاقوبردارکاحملہ  3طلبہ زخمی ہوگئےاورایک طالبعلم کوگرفتارکرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈاکے صوبے نووااسکاٹیا کے ہائی سکول میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔
ترجمان پولیس کاکہناہے کہ صبح ساڑھے 9 بجے بیڈفورڈ کے ہائی سکول میں ہتھیار کی شکایت موصول ہوئی تھی۔افسران سکول گئے اور ایک طالبعلم کو حراست میں لے لیا، 3 طلبہ چاقو حملے سے زخمی تھے۔
زخمیوں کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے بیان میں واقعے سے متعلق مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
دوسری جانب سکول انتظامیہ نے ساڑھے دس بجے باقی دن کی تمام کلاسیں ملتوی کر کے طلبہ کو چھٹی دے دی۔
واضح رہے کہ پولیس نے مزید کسی خطرے کے پیش نظر باقاعدہ طور پرسکول کی تلاشی بھی لی۔