ایک نیوز: بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کو اپنی شادی کے موقع پر پاکستانی ڈایزائنر فہد احمد کا لہنگا پہننے پر شدیدتنقیدکاسامناکرناپڑاہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ کی جانب سے ایک وڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ اپنی شادی کے لہنگے میں موجود ہیں جسے ایک پاکستانی فیشن ڈیزائنر نے بنایا ہے۔بھاسکر نے سرحد پار سے ایسے بہترین لباس بھیجنے پر پاکستانی ڈیزائنر کا شکریہ ادا کیا جس پرمتعددسوشل میڈیاصارفین کویہ بات بری لگی اورانہوں نے اداکارہ کوآڑے ہاتھوں لیا۔
ایک صارف نے لکھا ’پاکستان سے پریم کچھ زیادہ ہی ہے‘ جبکہ ایک صارف نے ان کے عمل کو ملک کیلئے شرمندگی قرار دیا۔
دوسری طرف سوشل میڈیا میں صارفین کی بڑی تعداد نے اداکارہ کے لباس کی تعریف کی اور ان کو نیک تمناؤں کے پیغام بھیجے۔