سنجے دت اور شاہ رخ فلم’جوان‘ میں ایکشن میں نظر آئیں گے

سنجے دت اور شاہ رخ فلم’جوان‘ میں ایکشن میں نظر آئیں گے
کیپشن: Sanjay Dutt and Shah Rukh will be seen in action in the film 'Jawan'

ایک نیوز:بالی ووڈایکشن ہیروسنجے دت اور شاہ رخ فلم’ جوان‘ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کنگ کا نیا پروجیکٹ ’ جوانشوٹنگ کے مراحل میں داخل ہوگیا اور سنجے دت فلم میں کومیو رول ادا کریں گے۔دونوں اداکار مل کر اگلے چار سے پانچ دن شوٹنگ کریں گے۔ سنجے دت کے کردار کے متعلق تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔
 ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں اداکاروں کے مناظر ایکشن سے بھرپور ہوں گے اور یہ سین فلم کی کہانی کا ایک اہم حصہ ہوگا۔
سنجے دت حال ہی میں اپنی فلم ’ لیو‘ کی شوٹنگ کے بعد کشمیر سے واپس لوٹے ہیں۔
شاہ رخ خان کی نئی فلم کی ریلیز رواں برس جون میں ہوگی اور اس میں ان کے ساتھ وجے سیتھوپتی، سنیل گروور اور سانیا ملہوترا بھی شامل ہیں۔