دبنگ خان نے نئی فلم کے گانے کا ٹیزرجاری کردیا

Mar 21, 2023 | 05:58 AM

ایک نیوز:بالی سپرسٹاردبنگ خان نے نئی فلم کے گانے کا ٹیزرجاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ’جی رہے تھے ہم‘ کے عنوان سے جاری گانے میں دبنگ خان ہالی وڈ ایکشن فلم میٹرکس والے ایکشن میں نظر آتے ہیں۔ بالی ووڈسپرسٹارسلمان خان نے اپنی نئی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کے نئے گانے کا ٹیزراپنے انسٹاگرام اکائونٹ پرپوسٹ کرتے ہوئے اسے عنوان دیا ہے ’محبت میں مبتلا ہونا‘۔
واضح رہے کہ فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کے دو گانے ’نیو لگدا‘ اور ’بلی بلی‘ پہلے ہی ریلیز ہوکر مداحوں میں مقبول ہوچکے ہیں۔
جبکہ گانے کے ٹیزر میں ہمیں راگھو جویل، سدھارتھ نگم اور جیسی گل کی جھلک بھی نظر آتی ہے۔فرہاد سمجی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم عید الفطر کے موقع پر پوری دنیا میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔

مزیدخبریں